ٹانڈہ :غیر ت کے نام پر بہن قتل، 2بھا ئی گرفتار
28سالہ ثمرہ بی بی کو گھر میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا
ٹانڈہ (سٹی رپورٹر )غیرت کے نام پر 2 بھائیوں نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا ، پولیس نے دونوں ملزموں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ثمرہ بی بی کو گھر کے اندر مبینہ طور پر بدچلنی کے شبہ میں پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ یکم جون 2026 کو ثمرہ بی بی اور تنزیلہ فاطمہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ٹانڈہ میں درج ہوا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے دونوں خواتین کو بازیاب کر کے علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جہاں ان کے بیانات کی روشنی میں عدالت نے انہیں ورثا کے ساتھ جانے کی اجازت دی ، ثمرہ بی بی بھائی الیاس کے گھر رہائش پذیر تھی۔ بتایا گیا ہے کہ بھائیوں نے باہمی مشورے سے بہن ثمرہ بی بی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر عثمان وارث نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزموں کو وا ردات کے چند گھنٹوں بعد آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments