فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گجرات میں 54فوڈ بزنسز کا معائنہ

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گجرات  میں 54فوڈ بزنسز کا معائنہ

گجرات(سٹی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 54 فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 19 امپروومنٹ نوٹس جاری کیے گئے۔

جبکہ 7 فوڈ پوائنٹس پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کارروائیوں کے دوران ایک فوڈ سیمپل تجزیے کے لیے حاصل کیا گیا جبکہ 8۔1 کلوگرام ایکسپائرڈ اور ممنوعہ اشیائے خورونوش اور 180 کلوگرام آئس بلاکس تلف کر د ئیے گئے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں معائنے اور قانونی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...