سیالکوٹ میں جعلی نوٹوں کی بھرمار، دکاندار وشہری پریشان

 سیالکوٹ میں جعلی نوٹوں کی بھرمار، دکاندار وشہری پریشان

قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے جعلی نوٹ استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح میں جعلی نوٹوں کی بھرمار، دکاندار اور شہری پریشان، تاجروں کا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جعلی نوٹوں کے استعمال کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ ۔ سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور ، سمبڑیال اور گردونواح کے علاقوں میں حالیہ دنوں میں جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمار نے تاجروں، دکانداروں اور خریداری کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ۔ دکانداروں کے مطابق خاص طور پر 500 اور ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کی بڑی تعداد میں گردش سے نہ صرف مالی طور پر نقصان ہورہاہے بلکہ اعتماد کا فقدان بھی بڑھتا جارہاہے ۔ متاثر ہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جعلی نوٹ اتنے نفیس انداز میں تیار کئے گئے ہیں کہ آنکھ سے اصل اور نقل میں فرق کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ چند دنوں کے اندر کئی تاجر نوٹوں کے باعث ہزاروں روپے کا نقصان اٹھا چکے ہیں تاجر برادری اور شہریوں نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی نوٹ بنانے اور جعلی نوٹوں کا استعمال کرنے والوں کا سراغ لگا کر مافیا کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...