پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین پر اظہار تشویش
حکومت قیمتوں کے تعین سے قبل تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کرے :شہری
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ریٹ مقرر کرنے کی تجویز نے عوامی اور کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ۔ مختلف طبقات کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں روزانہ رد و بدل کیا گیا تو عوام کو ہر روز نئی قیمتوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے مہنگائی، کاروباری غیر یقینی صورتحال اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مسلسل تبدیلی کا خدشہ پیدا ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار تبدیلی سے نہ صرف عام شہری بلکہ صنعت، تجارت اور ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی متاثر ہو سکتا ہے ۔ ان کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے ایسا نظام ہونا چاہیے جو شفاف، قابلِ اعتماد اور عوامی مفاد کے مطابق ہو۔ سیاسی وسماجی شخصیات، تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے قبل تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کرے اور ایسا طریقہ کار اختیار کرے جو عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ نہ ڈالے اور ملکی معیشت میں استحکام پیدا کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments