چہلم امام حسینؓ پر انتظامات کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکا نے محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔
شرکا نے کہا کہ جس طرح محرم الحرام کے دوران تمام اداروں نے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت بہترین انتظامات کئے ، اسی طرح چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر بھی ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، واسا، ستھرا پنجاب، میونسپل کمیٹیاں، ضلع کونسل، گیپکو، ایس این جی پی ایل، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments