زرعی زمین سے غیر قانونی ریت و بھسر نکالنے پر مقدمہ

زرعی زمین سے غیر قانونی ریت و بھسر نکالنے پر مقدمہ

تتلے عالی (نامہ نگار) زرعی رقبے سے ہیوی مشینری کے ذریعے غیر قانونی طور پر ریت اور بھسر نکالنے پر زمین کے مالک اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

محکمہ معدنیات کے افسران نے نواحی گاؤں چڈیالہ کا معائنہ کیا، جہاں مشتاق احمد کے زرعی رقبے پر ایکسکیویٹر مشین کے ذریعے غیر قانونی طور پر ریت اور بھسر نکال کر ٹریکٹر ٹرالیوں میں لوڈ کیا جا رہا تھا۔ محکمہ معدنیات کے افسروں نے موقع پر موجود ٹریکٹر ٹرالیوں کے نمبر نوٹ کیے ، جس کے بعد زمین کے مالک مشتاق احمد، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور محمد اسحق سکنہ چڈیالہ اور شکیل احمد سکنہ واہنڈو کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ استغاثہ میں ملزمان سے 8 لاکھ روپے کی ریکوری کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...