وکلاکے تعاون سے تنازع حل، ادھورا کام 15روز میں مکمل کرنے کا معاہدہ

 وکلاکے تعاون سے تنازع حل، ادھورا  کام 15روز میں مکمل کرنے کا معاہدہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد نے باسط بابر بنام اکرام سنز ایلومینیم اینڈ ورکس کیس کی سماعت کے موقع پر کہا کہ۔۔۔

 متبادل تنازعاتی حل (اے ڈی آر) کے ذریعے مقدمات کا خوش اسلوبی سے تصفیہ نہ صرف صارفین کو فوری انصاف فراہم کرتا ہے بلکہ وقت اور مالی وسائل کی بھی بچت کا مؤثر ذریعہ ہے ۔سماعت کے دوران دونوں فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے مصالحت طے پا گئی۔ اس موقع پر دونوں جانب سے پیش ہونے والے پانچ وکلاء نے صلح کرانے میں مثبت کردار ادا کیا اور راضی نامے کے گواہ بھی بنے ۔ معاہدے کے مطابق صارف کونسل میں 93ہزار روپے جمع کرائے جائیں گے ، جبکہ دکاندار 15روز کے اندر کام مکمل کرنے کا پابند ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...