عالم چوک راجباہ کا بند ٹوٹنے سے پانی گھروں میں داخل
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)شدید بارش میں عالم چوک راجباہ کا بند ٹوٹنے سے پانی گلیوں بازاروں اور گھروں میں داخل ہوگیا، لوگوں کو مشکلات کا سامنا، قیمتی سامان خراب ہو گیا۔
بتایا گیا ہے دو روز کی شدید بارش میں عالم چوک راجباہ اوور فلو کر جانے سے بند ٹوٹ گیا جس سے پانی قریبی رہائشی گلی محلوں اور درجنوں گھروں میں داخل ہو گیا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کمروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا فرنیچر و دیگر قیمتی سامان ضائع ہو گیا ۔ متاثرین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد بند کی مرمت اور گھروں میں داخل پانی کی نکاسی کی جائے اور مزید نقصان سے پچایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments