ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب کی گجرات میں عوامی شکایات پر سماعت

ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب کی گجرات میں عوامی شکایات پر سماعت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)غلام سرور ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس گوجرانوالہ نے گجرات میں گیپکو آفس کمپلیکس میں کانفرنس روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں۔

بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، ایف آئی اے، این سی سی آئی اے ، ای او بی آئی، نادرا اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں تھیں۔ ٹوٹل 25شکایات سنیں گی جس میں سے 19شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کر دیا گیا اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا باقی 6 شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...