اے سی کی رہائشگاہ ،وزیر بلدیات کا دفتر پانی کی لپیٹ میں

 اے سی کی رہائشگاہ ،وزیر بلدیات کا دفتر پانی کی لپیٹ میں

نکاس نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ، شہریوں کو مشکلات

ڈسکہ ،موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں ہونیوالی بارش کے پانی نے اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ اور صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اورصوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس کو جانیوالے راستوں بینک روڈ سمیت ریسٹ ہاؤس میں بارش کا پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ،بارش کے پانی کا نکاس نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلی محلوں میں کھڑا ہے اور متعدد شہریوں کے گھروں میں بھی بارش کاپانی داخل ہوگیا اوران کا قیمتی سامان تک خراب ہوگیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی رہائش گاہ اور صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس کے راستے میں کھڑے بارش کے پانی کی وجہ سے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ریکارڈ برانچ او رسینٹری برانچ میں آنیوالے شہریوں کومشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ ڈسکہ کے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...