ریلوے پھاٹکوں پرراستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘حادثات

ریلوے پھاٹکوں پرراستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘حادثات

پھاٹک کے ساتھ پھل فروشوں نے قبضہ ‘پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ ختم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)مون سون بارشوں کے باعث پھاٹکوں پر ریلوے ٹریک کے ساتھ اور گیٹ پیدل چلنے والوں کیلئے بنی گزرگاہوں پر کھڈے بن گئے جو کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ پھاٹک کے ساتھ پھل فروشوں نے قبضہ جما لیا،ریلوے پھاٹک بند ہونے کی صورت میں ریڑھیوں کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ ختم ہو گیا۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور پانی جمع ہونے سے سڑکیں خراب ہو رہی ہیں تو وہیں ریلوے پھاٹکوں سے گزرنے والے ٹریک کے ساتھ سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جس سے ٹریفک شدید متاثر ہوتی ہے ، اکثر موٹر سائیکل سوار حادثہ کا شکار ہو جاتے ہیں ،پھاٹکوں کے ساتھ چرخیاں لگی ہوئی ہیں جس سے لوگ مشکل سے گزرتے ہیں چرخیوں کے نیچے کھڈے بن گئے ہیں جبکہ تجاوزات بھی قائم ہو چکی ہیں ۔ریڑھی بانوں نے پھاٹک کے ساتھ قبضہ جما رکھا ہے جس سے پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ ختم ہو کر رہ گیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوے پھاٹک بند ہونے پر گیٹ کے ساتھ پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ کھلا ہو نا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...