ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں سکیو رٹی کا جائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن محسن رفیق چودھری نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔
انہوں نے جیل کے سکیورٹی انتظامات، انتظامی امور اور مون سون سیزن کے پیش نظر کئے گئے حفاظتی و ہنگامی اقدامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی نے جیل کے مختلف شعبہ جات، بیرکس، واچ ٹاورز اور سکیورٹی پوائنٹس کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسر وں سے انتظامی معاملات پر بریفنگ لی۔ بارشوں میں نکاسی آب، بجلی کے متبادل انتظامات اور قیدیوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments