پٹرولیم قیمتوں میں روزانہ تبدیلی سے بے یقینی بڑھے گی :ارحم باجوہ

 پٹرولیم قیمتوں میں روزانہ تبدیلی  سے بے یقینی بڑھے گی :ارحم باجوہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ارحم ادریس باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی سے معاشی استحکام نہیں آئے گا بلکہ بے یقینی میں مزید اضافہ ہوگا۔

 جس کے منفی اثرات صنعت وتجارت اور سرمایہ کاری پر مرتب ہوں گے ،مسلسل بڑھتی مہنگائی نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا جبکہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، آٹا اور گھی سمیت روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی جس سے عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...