گیپکو سب ڈویژن 2حافظ آباد میں ورکرز یونین کے انتخابات مکمل
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )گیپکو سب ڈویژن نمبر 2حافظ آباد میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے )کے انتخابات مکمل ہو گئے ،
رائے سکندر نواز بلا مقابلہ چیئرمین، ندیم قیصر سیکرٹری، رانا امجد وائس چیئرمین جبکہ محمد انس جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔نو منتخب عہدیدار وں کے بلا مقابلہ انتخاب پر گیپکو سب ڈویژن نمبر 2 کے ملازمین نے امید کا اظہار کیا کہ وہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ ، ادارے کی بہتری اور باہمی اتحاد و یگانگت کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments