نواز شریف کا وژن ہی ملک کو معاشی استحکام دلا سکتا ہے :رانا شمیم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خان نے کہا ہے کہ امیدوار برائے ایم ایل اے حلقہ 36 صاحبزادہ احسن حافظ رضا کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ عوام مسلم لیگ (ن) کی خدمت دیانت اور ترقیاتی سیاست پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
قائد نواز شریف کا ترقی خوشحالی تعمیر اور عوامی خدمت پر مبنی وژن ہی پاکستان کو معاشی استحکام اور قومی سربلندی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔ وہ اگوکی میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر امیدوار برائے ایم ایل اے حلقہ 36صاحبزادہ احسن حافظ رضا بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments