محنت کش خاندان کی بچی ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق
لدھیوالہ کا خاندان بڈیانہ میں پٹڑی کیساتھ مونجی لگا رہاتھا ،لاش حوالہ پولیس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ بڈیانہ کے الہڑ ریلوے سٹیشن کے قریب 7سالہ بچی ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی ۔ متوفی بچی کانام نورولد محمد امین سکنہ لدھے والا وڑائچ ہے ،جو محنت مزدور ی کرنے ادھر آئے ہوئے تھے بچی کے والدین ریلوے لائن کے ساتھ دھان کی فصل لگا رہے تھے اس دوران بچی ٹرین کی زد میں آگئی، علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے کراچی جارہی تھی ،ریلوے پولیس نے لاش کومزید کارروائی کیلئے تھانہ بڈیانہ پولیس کے حوالے کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments