ڈی پی او گجرات کی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات افسروں و اہلکاروں سے ملاقاتیں
گجرات(سٹی رپورٹر )آزاد جموں و کشمیر جنرل الیکشن کے موقع پر ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے ضلع گجرات میں قائم مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔
سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر و جوانوں کی حاضری اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او گجرات نے ڈیوٹی پر مامور افسر وں و اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ دورانِ ڈیوٹی مکمل الرٹ رہیں، غیر جانبداری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کو ہر صورت یقینی بنائیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments