حکمرانوں کی نااہلی سے ادارے تباہی کے دہانے پہنچ چکے :جماعت اسلامی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ امتیاز احمدبریار ،امیرزون PP52 اشتیاق احمد چیمہ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے
حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملکی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں8 سے12 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عام شہریوں سمیت کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہورہا ہے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں ،پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سمیت پٹرولیم لیوی کے خاتمہ کے حوالے سے ملک بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں بھی 7 اگست کو جماعت اسلامی دھرنا دے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments