ایس پی انویسٹی گیشن گجرات کا مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ
گجرات(سٹی رپورٹر )ایس پی انویسٹی گیشن گجرات حافظ امتیاز احمد نے آزاد جموں و کشمیر جنرل الیکشن کے سلسلے میں قائم مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔
سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر و جوانوں کی حاضری اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ انتہائی ذمہ داری، مستعدی اور غیر جانبداری کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ پرامن، شفاف اور محفوظ انتخابی عمل کو یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments