ڈسکہ :گیسٹرو اور ہیضہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردنواح میں گیسٹرو اور ہیضہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا
آلودہ پانی اور مرچ مصالحوں سے مزید کھانوں کے بے دریغ استعمال کے سبب متعددافراد گیسٹرو اور ہیضہ کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گیسٹر و اور ہیضہ سے بچاؤ کیلئے ابلے پانی کا استعمال مرچ مصالحوں سے مزین بازاری کھانوں سے مکمل اجتناب کریں اور بیماری کی صورت میں اپنے معالج سے فوری رجوع کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments