اوورلوڈنگ، گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈبرباد ہونے کا خدشہ

اوورلوڈنگ، گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈبرباد ہونے کا خدشہ

ٹرکوں،کنٹینرز،ڈمپرز میں گنجائش سے زیادہ وزن ،ٹریفک حادثات معمول

تتلے عالی(نامہ نگار )اوورلوڈنگ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈبرباد ہونے کا خدشہ،حادثات معمول بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق16ارب روپے کی لاگت سے پبلک گورنمنٹ اشتراک سے 3 سال قبل گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیرمکمل ہونے پر مذکورہ شاہراہ پر ڈمپرز،ٹرکوں ،کنٹینرزاور دیگر لوڈر گاڑیوں کی بھرمار ہے ،شاہراہ اور گاڑیوں کی کپیسٹی کے مطابق ان پر ٹرکوں،کنٹینرز،ڈمپرز میں وزن لوڈ کرنے کی حد مقرر ہونے کے باوجود لوڈر گاڑیوں میں مقررہ حد سے 100سے 150 فیصدزائد وزن لوڈ کیا جا رہا ہے ،گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے قریب 2کنڈے بھی قائم ہیں ان مقامات پر وزن چیک کرکے ان کو کمپیوٹرائزڈ رسید دے دی جاتی ہے لیکن ان کو کم وزن لوڈ کرنے کے بارے کوئی آگاہی نہیں دی جا رہی ایسی صورتحال میں نہ صرف نئی سڑک برباد ہونے کا خدشہ لاحق رہنے لگا ہے بلکہ ٹریفک حادثات بھی معمول بن چکے ہیں۔پٹرولنگ پوسٹ گھمن والا ،ارتالی ورکاں کی جانب سے اوور لوڈنگ پر کارروائیاں بھی بند ہوکر رہ گئی ہیں۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کا مذکورہ شاہراہ پر داخلہ بند کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...