محلہ شاہ سلیمان میں ناقص سیوریج ،گلیو ں میں پانی جمع

محلہ شاہ سلیمان میں ناقص سیوریج ،گلیو ں میں پانی جمع

پانی کی نکاسی کیلئے عملی اقدام نہیں کیا جا رہا ،شہریوں کو گزرنے میں مشکلات

گکھڑمنڈی (نامہ نگار )حکومت پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب وژن اور دعو ئو ں کے برعکس محلہ شاہ سلیمان کی متعدد گلیاں، بند گٹروں اور ناقص سیوریج نظام کے باعث ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ گندا پانی کئی روز سے گلیوں میں جمع ہے جس سے تعفن پھیل رہا ہے اور مختلف وبائی امراض جنم لینے کا خدشہ ہے ۔ اہلِ محلہ کا کہنا ہے متعلقہ ادارہ کے ورکرز موقع پر آتے ہیں چند منٹ کی کارروائی کرتے ہیں اور فوٹو سیشن کروا کر واپس چلے جاتے ہیں مگر پانی کی نکاسی اور مسئلے کے مستقل حل کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا جاتا بظاہر کارروائی دکھائی جاتی ہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ،نمازیوں بزرگوں خواتین اور بچوں کو گندے پانی سے گزر کر مسجد گھروں اور بازار تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اہلِ محلہ نے وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ بند گٹروں کی مکمل صفائی سیوریج نظام کی بحالی اور پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنائیں تاکہ صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ عملی طور پر بھی نظر آئے اور شہریوں کو سنگین مسئلے سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...