احمد نگر چٹھہ :سڑک کنارے ملنے والی زخمی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

احمد نگر چٹھہ :سڑک کنارے ملنے  والی زخمی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )لدھے والہ چیمہ کے قریب سڑک سے ملنے والی 30سالہ نا معلوم خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

لدھے والہ چیمہ کے قریب خاتون سڑک کنارے زخمی حالت میں پڑ ی ہوئی تھی، راہگیروں نے فوری احمد نگر ہسپتال پہنچا دیا جسے شدید زخمی ہونے کی صورت میں مقامی ہسپتال نے راہگیروں کی مدد سے اسے جی ایم سی گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون چل بسی۔ مقامی پولیس کے سب انسپکٹر اسد اللہ کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر ورثا کی تلاش شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...