پھالیہ :سیم زدہ علاقوں میں گھر اور فصلیں تباہ وبرباد
ڈپٹی کمشنر دفتر سے باہر نکلیں ورنہ کسان سڑکوں پر نکل آئینگے :نصر گوندل باکھوآنہ
پھالیہ(نامہ نگار)صدر پاکستان کساناتحاد ضلع منڈی بہاؤالدین نصر گوندل باکھوآنہ نے کہا ہے کہ سیم زدہ علاقوں میں کسانوں کے گھر اور فصلیں تباہ وبرباد ہو گئیں ،ضلع منڈی بہاؤالدین میں اربوں روپے کے نقصانکا کون ذمہ دار ہے ،کبھی سیلاب کبھی بارشیں کبھی طوفان تمام محکمے من مرضی کر رہے ہیں بھل صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کون ہڑپ کر رہا ہے ، ڈپٹی کمشنر دفتر سے باہر نکلیں ورنہ کسان سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسان لاوارث اور مجبور ہیں، ہمارا کوئی پرسان حال نہیں، پورا ضلع سیم کے پانی میں ڈوب چکا ہے ، مکان سبز چارہ کماد دھان اور دیگر فصلیں اور سب کچھ تباہ برباد ہو چکا ہے ،محکمہ کے آفیسر لمبی تان کر سو گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments