جوڑوں کے درد کے مریض از خود علاج سے گریز کریں :ڈاکٹر عطا اللہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر راجہ عطا اللہ خان نے کہا ہے کہ جوڑوں کا درد، گٹھیا اور ہڈیوں سے متعلق دیگر امراض میں مبتلا مریض بروقت مستند ڈاکٹرز سے رجوع کریں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں۔۔۔
خود علاج، غیر معیاری ادویات کا استعمال اور غیر مستند افراد کے مشوروں پر عمل کرنے سے بیماری مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے ، جوڑوں کے درد کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں جن میں بڑھتی عمر، گٹھیا، ہڈیوں کی کمزوری، جسم میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی، موٹاپا اور جسمانی سرگرمیوں کی کمی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments