نوشہرہ ورکاں :مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پنجاب کالج کا اکاؤنٹنٹ زخمی
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا) مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پنجاب کالج کا اکاؤنٹنٹ زخمی ہو گیا۔
پنجاب کالج کے اکاؤنٹنٹ سہیل اصغر عرف احمد چٹھہ کو ڈی پی ایس سکول کے قریب پل سیم نالہ پر دو ڈاکوؤں نے روک لیا اور ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کر دی پیٹ میں فائر لگنے سے سہیل شدید زخمی ہو گیا ،ڈاکو فرار ہوگئے، شہریوں نے زخمی کو تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ، پو لیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments