پنجاب میں گندم کا بحران نہیں:فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ
غذائی تحفظ، طلب و رسد میں توازن کیلئے درآمد حکو مت کا فیصلہ :عادل عباس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ عادل عباس نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کا بحران نہیں ،حکومت پنجاب اور محکمہ خوراک عوام کو گندم اور آٹے کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے مکمل طور پر متحرک ہیں ،گندم کی درآمد حکومتی فیصلہ ہے جس کا مقصد ملکی غذائی تحفظ، طلب و رسد میں توازن اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ، ماضی میں بھی ضرورت کے مطابق گندم درآمد کی جاتی رہی ہے ،حکومت پنجاب نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے ضرورت پڑنے پر دوسرے صوبوں کو بھی بروقت گندم کی فراہمی میں بھرپور تعاون کیا ہے تاکہ ملک کے کسی بھی حصے میں خوراک کی قلت پیدا نہ ہو اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے بھی مکمل طور پر پْرعزم ہے ، کسان ہماری زرعی معیشت کا بنیادی ستون ہیں، اس لیے ان کے حقوق اور مفادات کا ہر ممکن خیال رکھا جا رہا ہے ۔ محکمہ خوراک شفاف انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ کسانوں کے مفادات کا تحفظ بھی یقینی بنا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments