ڈسکہ :سرکاری آٹے کی شدید قلت ، شہری حصول کیلئے در بدر

 ڈسکہ :سرکاری آٹے کی شدید قلت ، شہری حصول کیلئے در بدر

10کلو کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر تقریباً 1500روپے تک پہنچ ،نوٹس کامطالبہ

ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گردو نواح میں سرکاری آٹے کی شدید قلت ، شہری در بدر 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر تقریباً 1500 روپے تک پہنچ گئی،مقامی انتظامیہ آٹی کی فراہمی میں ناکام ہوگئی ۔ سرکاری آٹے کی شدید قلت نے انتظامیہ کی کارکردگی پرسنگین والات کھڑے کر دیئے ۔ شہر بھر میں سرکاری آٹے کی عدم دستیابی کے باعث شہری در بدر کی ٹھوکر میں کھانے پر مجبور جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 1500 روپے تک پہنچ جانے سے غریب اور متوسط طبقے کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے دعوے تو کرتی ہے مگر زمینی حقائق برعکس ہیں۔ سرکاری آٹا مارکیٹ سے غائب جبکہ مہنگا آٹا فروخت ہو رہا ہے اور متعلقہ محکمے کسی قسم کی کارروائی نہیں کررہے جبکہ 15کلو آٹے کا تھیلا2100رو پے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سمیت اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ سرکاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...