جوکھیاں میں گاؤں کے بااثر افرادکا محنت کش پر وحشیانہ تشدد
مسلح افراد بلال کودرجنوں افراد کی موجودگی سلاخوں،ڈنڈوں سے مارتے رہے
احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )تھانہ احمد نگر چٹھہ کے نواحی گاؤں جوکھیاں میں گاؤں کے بااثر افرادکا محنت کش پر وحشیانہ تشدد کے بعد اسلحہ لہرانے کی وڈیو وائرل ہوگئی ۔ تھانہ احمد نگر میں بلال سلیم راجپوت نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گائوں کے باثر افراد زمان چٹھہ اپنے پسران سلمان زمان چٹھہ اور احمد زمان چٹھہ وغیرہ کے ہمراہ شارع عام روڈ پر تھڑا مار کر بیٹھے ہوئے تھے اپنی برگر شاپ کا سامان خرید کر کیلا سکے سے واپس آرہے تھا تومسلح افراد سامنے آئے اور بندوقوں سے سیدھی فائرنگ کھول دی گولیوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے اسے یرغمال بنا کر درجنوں لوگوں کی موجودگی میں اسلحہ کے زور پر بندوقوں کے بٹوں لوہے کی سلاحوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرتے رہے ، متاثرہ شخص نے سی پی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق بااثر افراد کا گاؤں جوکھیاں چٹھہ میں یہ پہلا واقعہ نہیں ، اس سے قبل بھی بار ہا مرتبہ ایسے واقعات گاؤں کے ماحول میں خوف و ہراس کی فضاء قائم رکھے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments