ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس‘انسدادِ جرائم اقدامات کاجائزہ
تجاوزات ،ناجائز ایل پی جی سٹیشنز کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے بریگیڈیئر عاصم عزیز کیانی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں ضلع بھر میں انتظامی امور، امن و امان اور انسدادِ جرائم سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسروں نے غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی سٹیشنز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، تجاوزات کے خاتمے ، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی، امن و امان کی مجموعی صورتحال، محکموں کے باہمی رابطوں اور دیگر اہم انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمیباہمی رابطے ، پیشہ ورانہ ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ غیر قانونی سرگرمیوں، تجاوزات، غیر مجاز پٹرول پمپس، ایل پی جی اسٹیشنز اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ قانون کی مکمل عملداری یقینی بنائی جا سکے ۔ ڈی پی او نے اجلاس کو پولیس کی پیشہ ورانہ کارروائیوں، انسدادِ جرائم کی حکمت عملی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے اختتام پر متعلقہ محکموں کو طے شدہ اہداف کے مطابق کارروائیوں میں مزید تیزی لانے اور بین الادارہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments