ڈی سی گجرات کا جلالپور جٹاں روڈ پر پائپ لائن منصوبے کا جائزہ

ڈی سی گجرات کا جلالپور جٹاں روڈ پر پائپ لائن منصوبے کا جائزہ

گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جلالپور جٹاں روڈ پر جاری ایچ ڈی پی ای پائپ لائن منصوبے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس بھی موجود تھے ۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ بولے چوک کے پاس پائپس کی جوائنٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اب انہیں زیرِ زمین نصب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نورالعین نے ایم ڈی واسا اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ آج رات تک پائپوں کی تنصیب مکمل کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کیا جائے ، جبکہ اگلے مرحلے میں سب بیس کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ میں ترمیم اور ٹربیونل جج کے چارج سنبھالنے کے بعد سکروٹنی کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) وقاص صفدر ودیگر افسروں نے شرکت کی۔ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ترمیم شدہ قانون کے تحت قائم ٹربیونل میں بھجوائے جانے والے کیسز کے حوالے سے درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے قائم ٹربیونل میں 30 روز کے اندر کیسز بھجوائے جائیں گے ۔ میٹنگ میں تحصیل گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر سے موصول ہونے والی درخواستوں اور زمینوں کے تنازعات سے متعلق کیسز کی فرداً فرداً سماعت کی گئی اورسفارشات مرتب کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...