سمبڑیال:دوسکولوں کے طلبہ نے میٹرک میں میدان مار لیا

سمبڑیال:دوسکولوں کے طلبہ نے میٹرک میں میدان مار لیا

اسوہ شجاع ،تحریم فاطمہ انصر ،حمنہ عرفان اور عبدالرحمن نے نمایاں پوزیشن لیں

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)دانش پبلک ہائی سکول سمبڑیال نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں لڑکیوں میں جبکہ دی نالج سکول نے لڑکوں میں تحصیل بھر میں پہلے نمبر پر آکر میدان مارلیا۔ دانش پبلک سکول کی طالبات میں سے تحصیل سمبڑیال میں لڑکیوں میں اسوہ شجاع نے 1180 نمبر حاصل کر کے پہلے جبکہ گوجرانوالہ بورڈ میں دسویں پوزیشن ،تحریم فاطمہ انصر نے 7 117 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ حمنہ عرفان نے 1173 نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے لڑکوں میں دی نالج سکول کے طالب علم عبدالرحمن شرافت نے 1169 نمبر حاصل کر کے طلبا میں تحصیل سمبڑیال بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اوردانش پبلک سکول کے 32سے زائد طلباء وطالبات نے 1100سے زائد نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں نمایاں جبکہ دی نالج سکول کے 3طلبا وطالبات نے بھی 1100سے زائد نمبر حاصل کیے ۔امتحانات میں تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دانش سکول پرنسپل اوردی نالج سکول پرنسپل کو بچوں کے والدین سمیت اہل علاقہ کی طرف سے مبارکباد پیش کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا اس موقع پر پرنسپل دانش سکول ایم سعید کا کہنا تھا کہ بچوں کی کامیابی کا سہرا ان کے والدین اوراساتذہ کے سر ہے جن کی دن رات کی انتھک محنتوں کے باعث اﷲ نے ہمیں عزت بخشی اورہم اس کامیابی پر اﷲ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...