حافظ آباد :نشہ کی عادی حاملہ خاتون کی قبرستان میں حالت غیر

حافظ آباد :نشہ کی عادی حاملہ خاتون کی قبرستان میں حالت غیر

ریسکیو عملہ نے زچہ بچہ کو ہسپتال منتقل کیا،خاتون نشئی ٹولہ کے پاس پھر قبرستان پہنچ گئی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)حافظ آباد کے بڑے قبرستان ریلوے لائن والے میں ڈیرہ جمائے نشیؤں میں قبرستان میں ہی نشہ کی عادی حاملہ خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو کے عملہ نے آدھی رات کے وقت قبرستان پہنچ کر زچہ بچہ کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے نشہ کی عادی خاتون نے فرار ہوکر دوبارہ قبرستان پہنچ کر اپنے نشئی ٹولہ کو جائن کرلیا جبکہ نوزائیدہ بچی اکیلی ہسپتال پڑی سسکیاں لے رہی ہے ۔ ریلوے لائن والا قبرستانعرصہ دراز سے نشہ کی آماجگاہ بنا ہواہے جہاں نشہ کے عادی افرادہمہ وقت نشہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔یہاں پر ملکانی نامی خاتون جو کہ خود نشہ کی عادی بتائی جاتی ہے اور وہ غلط کاری کی وجہ سے حاملہ چلی آرہی تھی۔ آدھی رات کے وقت نشہ کے عادی افراد نے قبرستان میں اسکا مل کر ڈیلیوری کا کیس کیااور حالت غیر ہونے پر ریسکیوکے عملہ نے زچہ بچہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...