شہری خواجہ سراؤں کے مساج سنٹر سے گر کر جاں بحق
شراب کے نشے میں دھت عمران عالم چوک میں کھڑکی سے نیچے جاگرا
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )عالم چوک کی مارکیٹ میں خواجہ سراؤں کے مساج سنٹر کی کھڑکی سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔خواجہ سرا مساج سنٹر اور اپنے ڈیرے کو تالے لگا کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ گرجاکھ کے علاقے عالم چوک میں واقعہ مارکیٹ میں خواجہ سراؤں نے غیر قانونی مساج سنٹر اور ڈیرہ بنا رکھا تھا جہاں دھلے کے محلہ زاہد کالونی کے رہائشی عمران کا آنا جانا رہتا تھا عینی شاہدین کے مطابق عمران نے مبینہ طور پر شراب پی رکھی تھی اور مساج سنٹر کی کھڑکی سے سڑک پر گرنے سے اسکی موقع پر موت ہو گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments