میٹرک امتحان:طوبیٰ جمیل کی تحصیل بھر میں نمایاں پوزیشن
ڈسکہ (نمائندہ دنیا)سابق ایم پی اے ، ضلعی وائس چیئرمین چودھری جمیل اشرف کی بیٹی طوبیٰ جمیل نے میٹرک کے امتحان میں 1200میں سے 1172نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جمیل اشرف کی بڑی بیٹی سارہ جمیل نے بھی میٹرک میں 1177نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس شاندار کامیابی پر سیاسی سماجی حلقوں سمیت صحافیوں نوید اقبال خاں، امین رضا مغل، عمران شریف ،تاجر و لیگی رہنما افضل منشا، سابق نائب ناظم شکیل اختر خان نے انہیں مبارکباد دی۔، سعید بٹ، بابر گورائیہ، چوہدری اویس ، حافظ سیف اﷲ بریار، مبشر بریار، شاہدصدیق بٹ ،وکیل خاں، عارف خاں میو، عثمان تتلہ ودیگر نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعا کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments