سیالکوٹ‘تھانہ کوتوالی کے علاقہ قلعہ میں 70سالہ شخص قتل

سیالکوٹ‘تھانہ کوتوالی کے علاقہ قلعہ میں 70سالہ شخص قتل

ملزم نے رتہ جھٹول کے رہائشی غلام نبی کو گلے میں پھندا ڈال کر مارڈالا

 سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ کوتوالی کے علاقہ قلعہ میں نامعلوم شخص نے گزشتہ رات ستر سالہ شخص کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا واقعہ کا مقدمہ ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر بشارت کی مدعیت میں درج کر لیا گیاڈی ایس پی سٹی سرکل مرزا یوسف رضا واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچے اور قاتل کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ابتدائی طور پر پولیس کو معلوم ہوا کہ قاتل کی عمر اٹھارہ سے بیس سال ہے جو مقتول کے ساتھ دیکھا گیا تھا مقتول کی شناخت کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے اور مقتول کی شناخت غلام نبی سکنہ رتہ جھٹول علاقہ تھانہ قلعہ کالروالا کے نام سے ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...