حلقہ خواتین ضلع سیالکوٹ کی سٹیشن سے احتجاجی ریلی
پٹرول کی قیمت 225روپے لٹر فکس کی جائے :امتیاز بریار ،بابر رشید ، شازیہ زید
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع سیالکوٹ نے ریلوے سٹیشن سے چوک علامہ اقبال تک احتجاجی ریلی نکالی۔تفصیلات کے مطابق جس کی قیادت جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بابر رشید، امیر ضلع چوہدری امتیاز احمد بریار، اور ناظمہ ضلع ضلع حلقہ خواتین ضلع سیالکوٹ محترمہ شازیہ زید نے کی۔ریلی میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ڈاکٹر بابر رشید نے خطاب میں حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی جس کے نتیجے میں عام آدمی کی زندگی اور گھریلو خواتین مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی نام پر وصول کئے جانے والے بھتہ ٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ امتیاز بریار نے ریلی سے خطاب کرتے کہا کہ خواتین کے لئے گھریلو بجٹ بنانا اور چلانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ان جعلی حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت 225 روپے لٹرفکس کی جائے ۔ شازیہ زید نے اس موقع پر کہا کہ آج خواتین مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہو کر سڑکوں پر نکلی ہیں حافظ نعیم الرحمن ایشوز پر بات کر رہے ہیں اور ہم ان کی ہر کال پر لبیک کہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments