چھ وارداتوں میں نقدی اور قیمتی سامان چوری ہوگیا
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگاران ) چھ وارداتوں میں نقدی اورقیمتی سامان چوری ۔
بھروکے میں شاہدہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر چور80ہزارروپے ، گھر کی رجسٹری، پانی والی موٹر، کپڑے ودیگر سامان چوری کر کے لے گئے ، مین بازار میں شعیب طاہر کے گھر سے فرشی پنکھا، گولڈن پمپ بمعہ ٹینکی دوسیٹ ودیگر سامان ، شاہین ٹاؤن میں محمد بن امتیاز کے ڈیرہ سے 5ہزار مالیتی 6ٹی آر چوری، رنجھائی میں عثمان نصیر ملک کے ڈیرہ سے ٹوکے والی موٹر، پنکھا، بجلی اور کاپرکی تاریں ، گھوئینکی میں وقاص کی ایکسیویٹر مشین سے سوبیٹریاں اور مشین کے اوزار اور گورنمنٹ ہائی سکول موترہ سے ایل ای ڈی ،واٹر کولر کا کمپریسر تالے ودیگر سامان چوری ہوگیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments