ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے تصادم میں 4افراد زخمی ہوگئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے تصادم میں 4افراد زخمی ہوگئے ۔
کوپرا کلاں، سمبڑیال وزیرآباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کے اچانک بریک لگانے کے باعث پیچھے سے آنے والی کار ٹکرا گئی، جس سے چار افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 سمبڑیال نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور متاثرین کو مزید علاج کیلئے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments