نواں پنڈ کے قریب نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

 نواں پنڈ کے قریب نوجوان  کرنٹ لگنے سے جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نواں پنڈ کھوکھا سٹاپ کے قریب ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے 18سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق تیسری منزل پر سکھانے کیلئے ڈالے گئے کپڑے ہوا کے باعث ہائی وولٹیج تاروں پر جا گرے ۔ جمشید انہیں لوہے کی راڈ کے ذریعے اتارنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک شدید کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سیالکوٹ کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی مگر وہ جانبرنہ ہو سکا۔ ریسکیورز نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...