جماعت اسلامی کے وفد کاضلع کچہری کا دورہ ، وکلا سے ملاقاتیں

جماعت اسلامی کے وفد کاضلع  کچہری کا دورہ ، وکلا سے ملاقاتیں

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )جماعت اسلامی گوجرانوالہ کے وفد نے ضلع کچہری کا دورہ کیا اور وکلا رہنماں سے ملاقاتیں کی،7اگست کوجماعت اسلامی پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں گوجرانوالہ بار کے 60سے زائد وکلا پر مشتمل لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

لیگل ایڈ کمیٹی کے ممبران منور ہاشمی صدر آئی ایل ایم، پرویز عابد ہرل سابق صدر بار،شفیق انور گل صدر پاسبان لائیرز فورم، طاہر احمد شاہ ، ندیم اشرف کھوکھر سابق صدر بارودیگرنے کہا اگر حکومت نے  احتجاج سے روکا تو ہم قانونی جنگ لڑیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...