لدھیوالہ وڑائچ: جعلی زرعی ادویات برآمد، مالک کیخلاف مقدمہ
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا قاضی کوٹ میں غیر قانونی طور پر زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈپو پر چھاپہ جعلی زرعی ادویات برآمد مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سمیع اللہ نے ٹیم کے ہمراہ قاضی کوٹ میں زرعی ادویات اور کھاد بیج فروخت کرنے والے غیر قانونی ڈپو (گجر ٹریڈز) پر چھاپہ مار کر جعلی زرعی ادویات برآمد کر لیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سمیع اللہ کے مطابق ڈپو کے مالک عثمان یوسف محکمہ زراعت سے لائسنس کئے بغیر کھاد بیج اور زرعی ادویات فروخت کر رہا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments