بھکاریوں نے جوگیوں کا روپ دھار کر شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا

بھکاریوں نے جوگیوں کا روپ  دھار کر شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردنواح میں مرد و خواتین پر مشتمل بھکاریوں کے گروہ نے سنیاسی اور جوگیوں کا روپ دھار کر سادہ لوح شہریوں بالخصوص خواتین کو لوٹنے کاسلسلہ شروع کردیا ۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ سات سال کے بچوں سے لیکر نوجوان مرد و خواتین تک بھکاریوں کی بھرمار نے عوام کاجینا دوبھر کردیا یہ گروہ شہریوں کو مختلف نوسر بازیوں ’دھوکہ دہی اور جعلی روحانیت کے دعوؤں سے لوٹنے میں مصروف ہے اورانہیں روکنے والا کوئی نہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے فوری طور پر ان گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...