حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ مسلسل بڑھا رہی :ناصر کلیر

حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ مسلسل بڑھا رہی :ناصر کلیر

عوام دشمن معاشی پالیسیوں کیخلاف آواز بلند کرنے کیلئے کارکن متحد ہیں

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی امیر جماعت اسلامی ناصر محمود کلیر کی قیادت میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کا بڑا قافلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور میں منعقدہ احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے روانہ ہو گیا۔ کارکنوں نے مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور عوام پر بڑھتے معاشی بوجھ کیخلاف بھرپور احتجاج کیا۔اس موقع پر ناصر محمود کلیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے جس سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ زندگی کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا بوجھ بڑھا رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ اور ظالمانہ ٹیکسوں، مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ لاہور دھرنے میں وزیرآباد سے بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام دشمن معاشی پالیسیوں کیخلاف آواز بلند کرنے کیلئے کارکن متحد ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...