موترہ: 4افراد کو موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روک کر تشدد
موترہ ،ڈسکہ(نامہ نگار )چار ملزمان کا موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد،کلہاڑی ،پسٹل کے بٹ مار کر کے زخمی کردیا ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ اسماعیل اعوان کے سمیع اﷲ کا بھانجا علی رضا کمیٹی کے پیسے دینے کیلئے بسواری موٹر سائیکل آرہا تھا کہ راستہ میں موجود حدید شاہ ،قاسم اور دو نامعلوم افراد نے رو ک لیا حدید شاہ نے علی رضا کو پسٹل کا بٹ مارا ،ملزم قاسم نے کلہاڑی کا وار کیا ،ملزموں نے زدوکوب کر کے علی رضا کو زخمی کردیا ۔موترہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments