کھیلوں کے فروغ میں سب کردار ادا کریں:سی پی او
انڈر19 کرکٹ میں بہترین پرفارمنس پر ماہم نزاکت کو ایک لاکھ انعام پیش
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے میں جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہارسی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بچیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کوکھیلوں کی جانب راغب کرنے پر جواد کلب اہم کردار ادا کررہا ہے۔
حال ہی میں پاکستان اورساؤتھ افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین کراچی میں کھیلنے جانیوالی ساؤتھ افریقہ انڈر19 کرکٹ سیریزمیں جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں حمیدہ افضل کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ماہم نزاکت نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پاکستان، فیصل آباد اور جواد کلب کا نام روشن کیاجس پرہمیں فخرہے ۔ کھیلوں کے فروغ میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔تقریب میں سی پی او فیصل آباد کی جانب سے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالی حمیدہ افضل کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ماہم نزاکت کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ سی ای او جواد کلب نے سی پی او فیصل آباد کو اعزازی شیلڈدی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments