ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا اہلکاروں کیساتھ گپ شپ کارنر سیشن

ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا اہلکاروں  کیساتھ گپ شپ کارنر سیشن

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی جانب سے پولیس اہلکاروں کیلئے گپ شپ کارنر سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس فورس کے اندر رینک اور عہدے کی رکاوٹوں کو کم کرنا اور ایسے ماحول کو فروغ دینا ہے جہاں پیشہ ورانہ نظم و ضبط کیساتھ ساتھ سننے ،سمجھنے کو اہمیت دی جائے گی۔ نشست کے دوران افسروں و جوانوں نے اپنی ڈیوٹی، پیشہ ورانہ دباؤ،ورک پلیس چیلنجز اور قیادت سے وابستہ توقعات پر کھلے دل سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل وحید کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...