ڈپٹی کمشنر نے مسائل سنے، افسروں کو احکامات جاری
کسی شخص کوبلاوجہ دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور نہ کیا جائے :عائشہ رضوان
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے سائلین نے انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو مقررہ وقت میں میرٹ اور شفافیت کے ساتھ حل کیا جائے۔
عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شہری کو بلاوجہ دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور سرکاری اداروں پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تمام درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments