جڑانوالہ روڈ سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی تک سڑک بحالی کا ورک پلان تیار

جڑانوالہ روڈ سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی تک سڑک بحالی کا ورک پلان تیار

کمشنرنے سڑک کا شفاف تعمیراتی کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کاہدف دیدیا، میٹروبس پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران متبادل راستوں کو ہموار بنانے کیلئے عملی اقدامات بھی شروع

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نے جڑانوالہ روڈ سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی تک روڈ کی بحالی کیلئے ورک پلان تیارکرلیا جبکہ میٹروبس پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران متبادل راستوں کو ہموار بنانے کیلئے عملی اقدامات بھی شروع کردیئے گئے۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دو روز قبل دورے کے بعد روٹس کو کلیئر کرنے کے واضح اثرات نظر آنے لگے ۔میونسپل کارپوریشن نے جڑانوالہ روڈ پر میٹرو ٹریک کے دونوں اطراف پیچ ورک لگاکر روڈکو ہموار کردیا جس سے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئی ہے۔ جڑانوالہ روڈ سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی تک روڈ کی بحالی کیلئے ورک پلان بھی تیارکرلیا گیاہے۔

اسی طرح گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سے سوساں روڈ کی مرمت وبحالی اور سڑک کو ہموار کرنے کا کام جاری ہے ۔کمشنر نے دونوں روڈز کا دورہ کیا اور کہاکہ سوساں روڈ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی تک شاہراہ پر اضافی ورک فورس لگاکر مرمت وبحالی کا کام جلدمکمل کیاجائے ، پانی کا مسلسل چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے تاکہ ماحول آلودہ نہ ہو۔انہوں نے ہائی ویزڈیپارٹمنٹ کو جڑانوالہ روڈ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی تک روڈ کا کام ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کا ہدف دیتے کہاکہ شفافیت کو ہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھاجائے ۔کمشنرنے جڑانوالہ روڈ پر میٹروٹریک کے ساتھ پیچ ورک کے کاموں کا بھی جائزہ لیا جبکہ تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...