ڈسکہ:برائلر گوشت مہنگے داموں فروخت ،انتظامیہ تماشائی
سرکاری قیمت 504کے بجائے دکاندار 600روپے کلو بیچنے لگے ، وزن بھی کم
ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں برائلر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔ڈسکہ اور گردو نواح میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 14روپے اضافے سے 504روپے ، زندہ برائلر کی قیمت 10روپے اضافے سے 348روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت268روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر مرغی کا گوشت سرکاری نرخنامے کے برعکس 600روپے پر فروخت کیا گیا جبکہ وزن بھی 1کلو کے بجائے 900گرام ہو تا ہے جس پر کو ئی پوچھنے والا نہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ میں تھا اب وہ بھی دور ہوتا جارہا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments